جنوبی وزیرستان سے نامعلوم افراد نے فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آٹھ اہلکار اغواء کرلئے

جمعہ 11 مارچ 2016 09:38

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11مارچ۔2016ء) جنوبی وزیرستان سے نامعلوم افراد نے فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آٹھ اہلکار اغواء کرلئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل ٹوٹی کھولا میں فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آٹھ اہلکار اس وقت اغواء کئے گئے جب وہ وانا سے زرمیلان جارہے تھے اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا