آئندہ چار روز میں ملک بھر میں بارشوں کا امکان،جمعہ سے اتوار کے تک خیبرپختونخواہ، فاٹا اور بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،ملک بھر میں بارشیں،ایمرجنسی سنٹر اور کنٹرول روم قائم ، ملک کے بیشتر حصوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی ، طوفانی بارشو ں کاسلسلہ ایک ہفتہ تک جاری ر ہے گا ،محکمہ موسمیات

جمعہ 11 مارچ 2016 09:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11مارچ۔2016ء)آئندہ چار روز کے دوران ملک بھر میں بارشوں کا امکان،جمعہ سے اتوار کے دوران خیبرپختونخواہ، فاٹا اور بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق اس دوران خیبرپختونخواہ، فاٹا ، کشمیر ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویڑن ، اسلام آباد میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی پیشگوئی۔

جمعہ کے روزشمالی بلوچستان(کوئٹہ، ڑوب، سبی، نصیرآباد ڈویڑن)، کے اکثر علاقوں میں تیز ہواوں اور گرچ چمک کیساتھ بارش کا امکان۔اس دوران شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔ بلوچستان کے ماہی گیر محتاط رہیں اورگہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

بارشوں کے باعث خیبرپختونخواہ، فاٹا، کشمیر اورشمالی بلوچستان کے نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔

جمعہ کے روز صوبہ سندھ میں کہیں کہیں گرد آلود ہواوں کیساتھ بارش کا امکان۔جمعہ سے اتوار کے دوران خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں چند مقامات پر ڑالہ باری کا امکان۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران: خیبرپختونخواہ ، شمالی بلوچستان (کوئٹہ، ڑوب، سبی، نصیر آباد ڈویڑن)، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب( سرگودھا، راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویڑن )، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر ڑالہ باری کی پیشنگوئی۔

اس دوران خیبرپختونخواہ میں کہیں کہیں موسلادھار بارش جبکہ شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ قلات اور مکران ڈویڑن میں کہیں کہیں تیز ہواواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ میں چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ادھرسندھ کے مختلف شہروں میں بارش نے موسم کو تبدیل کردیا۔

بلوچستان میں بھی کہیں موسم ابر آ لود تو کہیں بادل جم کر برس رہے جس کے بعد ندی نالوں میں طغیانی ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب ایمرجنسی سنٹر اور کنٹرول روم قائم کردیے گئے۔ادھر محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے ملک کے کئی شہروں میں بارش سے کہیں موسم خوشگوار ہو گیا ہے تو کہیں لوگوں کیلیے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔

سندھ میں دادو ، پڈعیدن سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔بلوچستان کے شمالی علاقوں میں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ، خضدار اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہورہی ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ،کئی مقامات پر سڑکیں بہہ گئی ہیں،صورتحال سے نمٹنے کیلیے صوبائی حکومت نے ایمرجنسی سنٹر اور کنٹرول روم قائم کردیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج جمعہ سے خیبر پختونخوا ،پنجاب اورکشمیر میں بھی تیز ہواوں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات خیبرپختونخواہ نے صوبے بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ پشاور میں جمعہ کے روز سے بارشوں کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز سے صوبہ بھر میں طوفانی بارشو ں کا امکان ہے۔ جو ایک ہفتہ تک جاری رہیں گی۔

بالخصوص ماکنڈ ریجن میں ذیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے اورندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ظاہر کیاگیا ہے جس کے بعدپروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کوہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ہر ضلع میں فلڈ وارننگ سیل قائم کئے جارہے ہیں۔ جبکہ برساتی نالوں کے وقتافوقتا دوروں اور صفائی کاکام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔