امریکا کی موٹر ساز کمپنی جنرل موٹرز ایئربیگز میں خرابی، اندرون ملک اور کینیڈا میں فروخت کی گئی 1700 نئی گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

جمعہ 11 مارچ 2016 10:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11مارچ۔2016ء) امریکا کی موٹر ساز کمپنی جنرل موٹرز ایئربیگز میں خرابی کے باعث اندرون ملک اور کینیڈا میں فروخت کی گئی 1700 نئی گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق اندرون ملک سے شیورلیٹ کولوراڈو، شیورلیٹ مالبو اور جی ایم سی کینون کی 1579 گاڑیاں جبکہ کینیڈا سے 161 گاڑیاں واپس منگوائی جارہی ہیں تاکہ ان کے ایئربیگز کی مرمت کی جاسکے۔یہ تمام گاڑیاں 2016ء ماڈل کی ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں میں حادثے کی صورت ایئربیگز نہ کھلنے کی شکایات نہ ملی تھیں تاہم کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :