وینزویلا کا امریکا سے سفیر واپس بلا نے کا اعلان

جمعہ 11 مارچ 2016 10:35

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11مارچ۔2016ء) وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نیامریکا سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔اس سے پہلے وینزویلا کے وزیر خراجہ ڈیلسی روڈریگس نے بتایا تھا کہ ملک کی حکومت امریکا کی طرف سے پابندیوں کی مدت میں توسیع کے پیش نظر امریکا کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 24 فروری کوامریکی صدر نے کیوبا مخالف پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کر دی تھی، ساتھ ہی امریکی حکام کا کہنا تھا کہ وینزویلا کی صورت حال امریکا کے لیے خطرناک ہے اور وینزویلا کے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے خلاف پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔