شمالی کوریا کا ’کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلو ں کا تجر بہ ،جاپان اور امر یکہ کا احتجا ج ، میزائل مشرقی ساحل سے داغے گئے جو تقریباً 500 سو کلو میٹر تک فضا میں رہنے کے بعد سمند ر میں گر ے ،جنوبی کورین فوج

جمعہ 11 مارچ 2016 10:29

سیو ل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11مارچ۔2016ء)جنوبی کوریا کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل سمندر میں فائر کیے ہیں۔ بیا ن میں کہا گیا ہے کہ میزائل مشرقی ساحل سے داغے گئے جو تقریباً 500 سو کلو میٹر تک فضا میں رہنے کے بعد پانی میں گر گئے۔جنوبی کوریا کی فوج نے اس سے متعلق زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں لیکن کہا ہے کہ دونوں میزائل صوبے ہوانگ ہائے سے فائر کیے گئے تھے اور وہ شمالی کوریا کی سمندری حدود میں ہی گرے۔

شمالی کوریا نے اس سے متعلق ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے لیکن جاپان نے بیجنگ میں اپنے سفارت خانے کے ذریعے میزائل فائر کرنے کے ان واقعات پر احتجاج کیا ہے۔گذشتہ روز شمالی کوریا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے ملک کے سائنسدان اتنے چھوٹے جوہری بم تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو بیلسٹک میزائل پر بھی نصب کیے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے اس کے خیال میں ابھی تک شمالی کوریا جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل نہیں کر سکا ہے۔

جوہری ہتھیاروں سے متعلق شمالی کوریا کے ان دعووں کو شبہے کی نظر سے دیکھا جاتا رہا ہے۔ ماہرین میں رواں سال جنوری میں ہائیڈروجن بموں کے لیے کیے جانے والے جوہری تجربے کے دعوے پر بھی شک و شبہات پائے جاتے ہیں۔شمالی کوریا کے اس دعوے کے جواب میں امریکہ نے اپنے رد عمل میں شمالی کوریا پر پھر تنقید کی ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کے متعلق کہا ’نوجوان آدمی کو اس طرح کی فالتو صلاحیتوں کے حصول کے بجائے شمالی کوریا کی عوام پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

حال ہی میں شمالی کوریا نے ایک جوہری تجربہ کیا تھا جس کے بعد اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے اتفاق رائے سے اس پر سخت نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ انھیں پابندیوں کے نفاذ کے خلاف شمالی کوریا مختلف صورتوں میں اپنا رد عمل ظاہر کرتا رہا ہے۔اسی کے رد عمل میں شمالی کوریا نے گذشتہ ہفتے بھی سمندر میں کچھ میزائل داغے تھے۔

متعلقہ عنوان :