حر یت رہنما علی گیلانی دل کا دورہ پڑنے کے باعث نئی دہلی ہسپتال منتقل، پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط عیا دت کے لئے ہسپتال پہنچ گئے

جمعہ 11 مارچ 2016 10:24

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11مارچ۔2016ء) بزرگ کشمیری حریت رہنما علی گیلانی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث نئی دہلی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں رکھا گیاہے ،بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط ہسپتال پہنچ گئے ، بزرگ رہنما کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ علی گیلانی کو دل کا دورہ پڑ گیا جس کے بعد انہیں نئی دہلی ہسپتال منتقل کردیا گیا بیٹے نسیم گیلانی کے مطابق ان کے والد علی گیلانی کو صبح کے وقت دل کا شدید دورہ پڑا انہیں نئی دہلی ہسپتال منتقل کردیا گیا نسیم گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ علی گیلانی کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے بھارت میں تعینات پاکستانی سفیر عبدالباسط نئی دہلی ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے بزرگ حریت رہنما علی گیلانی کے اہلخانہ سے ان کی خیریت دریافت کی