ایم کیو ایم پر الزامات ،ایف آئی اے نے سرفراز مرچنٹ کو طلب کر لیا

جمعہ 11 مارچ 2016 10:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11مارچ۔2016ء)ایم کیو ایم کے را سے مبینہ روابط پرایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی ہیں،اس سلسلے میں ایف آئی اے نے سرفرازمرچنٹ کو15مارچ کودن دس بجے طلب بھی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سرفرازمرچنٹ کوسیکشن160کے تحت پیشی کاحکم دیاگیاہے،سرفرازمرچنٹ نہ آئے تو عدالت کے ذریعے انہیں طلب کیاجائیگا۔سرفراز مرچنٹ کی جانب سے ایم کیو ایم اور اسکی قیادت پر لگائے گئے الزامات پرایف آئی اے منی لانڈرنگ، ہتھیاروں کی غیر قانونی خرید اور را کی جانب سے ایم کیو ایم کی فنڈنگ کے الزامات کی تفصیلی چھان بین کریگی۔واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے سرفراز مرچنٹ الزامات پر تحقیقات کیلئے انکوائری ایف آئی اے کے سپرد کی تھی۔

متعلقہ عنوان :