ورلڈ ٹی 20: بھارت نے تحریری ضمانت دینے سے انکار کردیا ،ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کوہرممکن سیکورٹی فراہم کریں گے ،بھارتی وزارت خارجہ،پاکستان نے کرکٹ ٹیم نہ بھیجی تویہ بلاجوازہوگا،بھارت اس پرقانونی راستہ اختیارکریگا، ترجمان

جمعہ 11 مارچ 2016 10:03

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11مارچ۔2016ء) بھارتی وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیم کی سکیورٹی کے لئے تحریری جواب دینے سے انکار کردیا ، پاکستان ٹیم کے بھارت جانے کے امکانات کم ہونے لگے ، نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر امور داخلہ کرن راجیچو نے چوہدری نثار علی خان کی میڈیا گفتگو کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت میں اضافی سکیورٹی فراہم کی جائے گی لیکن سکیورٹی سے متعلق کسی بھی قسم کا خط نہیں لکھا جائے گا بھارتی وزارت داخلہ کے تحریری ضمانت نہ لکھنے کے جواب کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت جانے کے امکانات مزید کم ہوگئے ہیں ادھربھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کوہرممکن سیکورٹی فراہم کریں گے ،پاکستان نے کرکٹ ٹیم نہ بھیجی تویہ بلاجوازہوگااوربھارت اس پرقانونی راستہ اختیارکریگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کے ترجمان وکاس سوارپ کاکہناہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کولکتہ میں منعقدکرانے کیلئے بھارت نے کرکٹ کھلاڑیوں کوسیکورٹی فراہم کرنے کیلئے ہرممکن انتظامات مکمل کرلئے ہیں ،پاکستان کرکٹ ٹیم کواضافی سیکورٹی فراہم کریں گے ،پاکستان کواپنی ٹیم بھارت بھیجنی چاہئے