آئی سی سی نے پاک بھارت میچ دھرم شالہ سے کولکتہ منتقل کردیا ، آئی سی سی کو پاک بھارت میچ کی اہمیت کا اندازہ ہے، کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، بھارت نے ہر میچ کی فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے ، ڈیورچرڈسن،پاک بھارت میچ کا ٹکٹ حاصل کرنے والے شائقین کو ٹکٹ ری فنڈ کردیا جائے گا، کلکتہ کیلئے نیا ٹکٹ جاری کیا جاری ہوگا ، آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کی پریس کانفرنس

جمعرات 10 مارچ 2016 08:58

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10مارچ۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 19 مارچ کو دھرم شالا میں شیڈول پاک بھارت میچ کا مقام تبدیل کرتے ہوئے میچ کولکتہ میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ویورچرڈسن نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھرم شالا میں ہونے والا پاک بھارت میچ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم منتقل کردیا گیا ہے جب کہ میچ کو پرامن بنانے کے لئے اس کا مقام باہمی مشاورت سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو پاک بھارت میچ کی اہمیت کا اندازہ ہے، کھلاڑیوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے، بھارت نے ہر میچ کے لئے ہر ممکن سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ پاکستان حکومت اور پی سی بی کو میچ کے وینیو کی تبدیلی کے فیصلے کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ دھرم شالا میں پاک بھارت میچ کا ٹکٹ حاصل کرنے والے شائقین کو ٹکٹ ری فنڈ کردیا جائے گا اوراگر کوئی کولکتہ کا ٹکٹ حاصل کرنا چاہے تو اسے پرانا ٹکٹ دیکھتے ہوئے نیا دے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہماچل پردیش کے وزیراعلی کی جانب سے پاکستان ٹیم کو سکیورٹی نہ دینے کے بعد اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اس حوالے سے آئی سی سی کو خط بھی لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی ٹیم دھرم شالا میں سکیورٹی معاملات سے مطمئن نہیں اور پی سی بی چاہتا ہے کہ پاک بھارت میچ دھرم شالا سے موہالی یا کولکتہ منتقل کردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :