بارشوں سے خیبر پختونخوا،پنجاب اور کشمیر کے علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے،این ڈی ایم اے کی صوبائی حکومتوں کو آگاہ کر دیا

جمعرات 10 مارچ 2016 09:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10مارچ۔2016ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا ، پنجاب ، کشمیر کے کئی علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلاب کا خطرہ ہے بارشوں کا سلسلہ جمعرات سے شروع ہوگا جو ایک ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز این ڈی ایم اے کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا پنجاب کشمیر کے کئی علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلاب کا خطرہ ہے بارشوں کے باعث ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے اس کے علاوہ راولپنڈی کے علاقے نالہ لئی میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے ترجمان نے مزید بتایا کہ ایشیاء کے بیشتر ممالک میں ال نینو نامی موسمی تبدیلی کا شکار ہیں ،ترجمان نے آزاد کشمیر اور صوبائی حکومتوں پر زور دیاہے کہ سیلاب کے باعث احتیاطی تدابیر اختیارکی جائیں اور انتظامیہ کو بروقت آگا کیا جائے

متعلقہ عنوان :