صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گئی ،فی تولہ سونے کی قیمت49ہزار650روپے سے کم ہوکر49ہزار200روپے پر آگئی

جمعرات 10 مارچ 2016 09:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10مارچ۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گیا ۔بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں12ڈا لرکی ریکا رڈ کی گئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1256ڈالرہو گئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں450رو پے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار650روپے سے کم ہوکر49ہزار200روپے پر آگئی اسی طرح386روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار171روپے ہو گئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت660روپے پربدستور بر قرار رہی ۔