نائجیریا: غیر قانونی سمز بند نہ ہونے سے دہشت گردی میں اضافہ، بوکو حرام کے دہشت گرد غیر قانونی سمز کا استعمال کرتے ہیں جس سے ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے،صدر محمد بہاری

جمعرات 10 مارچ 2016 10:08

ابوجا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10مارچ۔2016ء ) نائجیریا کے صدر محمد بہاری نے کہا ہے کہ ملک میں موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنی ایم ٹی این غیر قانونی سم بند کرنے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

صدر محمد بہاری کے مطابق غیر قانونی سمز بند نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کا اضافہ ہوا ہے۔ ایم ٹی این نائجیریا میں موبائل فون سروس فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔نائیجیریا کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کے دہشت گرد اسی کمپنی کے غیر رجسٹر شدہ سموں کا استعمال کرتے ہیں۔ گذشہ سال نائجیریا نے مقررہ وقت تک غیر قانونی سم بند کرنے میں ناکامی پر ایم ٹی این کو ساڑھے تین ارب کا جرمانہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :