شمالی کوریا نے چھوٹے جوہری بم بنا لئے

جمعرات 10 مارچ 2016 10:07

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10مارچ۔2016ء)شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے سائنسدان اتنے چھوٹے جوہری بم تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو بیلسٹک میزائیل پر بھی نصب کیے جاسکتے ہیں،کم جونگ ان کی جانب سے یہ دعویٰ بدھ کو جوہری تنصیبات کے دورے کے موقعے پر سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ا دارے کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے پہلی بار یہ دعویٰ ملک کے سربراہ سے براہ راست منسوب کیا گیا ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری میں تیزی کا آغاز رواں سال کے آغاز میں جوہری اور میزائل تجربے کے بعد اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کے تناظر میں کیا گیا تھا۔’جوہری وارہیڈز کا معیار برقرار رکھتے ہوئے انھیں بیلسٹک میزائلوں کی جسامت کے لحاظ سے چھوٹا کیا گیا ہے۔