انڈونیشیا میں دیہاتی نایاب چیتا ہی کھا گئے

جمعرات 10 مارچ 2016 10:05

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10مارچ۔2016ء)انڈونیشیا کے شمالی صوبے سماٹرا میں مقامی دیہاتی ایک نایاب چیتے کو پکڑنے کے بعد اسے کھا گئے۔ نسلی بقا کو لاحق خطرات سے دوچار یہ چیتا ان دیہاتیوں کے دام میں آن پھنسا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں جنگلی حیات کے تحفظ کے حکام نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ یہ چیتا سووٴروں کو پکڑنے کے لیے لگائے گئے ایک دام میں آن پھنسا تھا۔ سماٹرن ٹائیگر جس کی نسل اس وقت شدید خطرات سے دوچار ہے، اس دوران زخمی ہو گیا تھا۔