محمد عامر ایک عام سے گیند باز ہیں: بھارتی بلے باز روہت شرما،محمد عامر کا وسیم اکرم سے موازنہ کرنا درست نہیں ہے، بیان سے نیا تناز عہ شروع

بدھ 9 مارچ 2016 10:03

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9مارچ۔2016ء) بھارتی بلے باز روہت شرما کا کہنا ہے کہ محمد عامر ایک عام سے گیند باز ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی بلے باز روہت شرما کی جانب سے پاکستانی نوجوان تیز گیند باز محمد عامر سے متعلق دیے گئے بیان نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ روہت شرما کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محمد عامر کا وسیم اکرم سے موازنہ کرنا درست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان کی نظر میں محمد عامر ایک عام سا گیند باز ہے۔ صرف ایک میچ میں اچھی کارگردگی دکھانے پر محمد عامر کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا درست نہیں ہے۔ محمد عامر کے علاوہ دیگر پاکستانی گیند باز بھی ہیں جو اچھی کارگردگی دکھا رہے ہیں۔ روہت شرما کا کہنا ہے کہ محد عامر تو نہیں تاہم بھارتی نوجوان تیز گیند باز جسپریت بمرا ایک بہت ہی باصلاحیت گیند باز ہے۔

متعلقہ عنوان :