ہمارے والد فیاض علی شاہ کے کرپشن کیس میں تحقیقات کی جائے ،ان پرکرپشن ثابت ہوتووہ ہرقسم کی سزاکیلئے تیار ہیں،عبداللہ شاہ ریاض علی شاہ

بدھ 9 مارچ 2016 09:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9مارچ۔2016ء)نیب کے ہاتھوں کرپشن کے الزام میں گرفتارپاکستان لوکوموٹوفیکٹری رسالپورکے ڈپٹی چیف مکینکل انجینئرکے بیٹے عبداللہ شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان ،صدرووزیراعظم اوردیگرحکام بالا سے مطالبہ کیاہے کہ انکے والدکے کیس میں تحقیقات کی جائے اگران پرکرپشن ثابت ہوتووہ ہرقسم کی سزاکیلئے تیارہے ۔گزشتہ روز پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبداللہ شاہ اورریاض علی شاہ نے کہاکہ فیاض علی شاہ گزشتہ بیس سالوں سے مختلف پوسٹوں پرتعینات رہے اوراپنی محنت اورایمانداری کے باعث لوکوموٹوفیکٹری رسالپورکوملک کی بہترین فیکٹریوں کے صف میں شامل کرنے کیلئے بھرپورکرداراداکیاتاہم 20اکتوبر2015ء کونیب نے انہیں کرپشن کے الزام میں گرفتارکرلیااوران پرغیرقانونی اثاثے اورکرپشن کے الزامات لگائے گئے لیکن نیب حکام احتساب عدالت میں فیاض علی شاہ پرایک روپے کی کرپشن ثابت نہ کرسکے جس پراحتساب عدالت کے جج محمدابراہیم خان نے نیب حکام کوایک ماہ کی مہلت دی کہ وہ فیاض علی شاہ کیخلاف کرپشن کاثبوت عدالت میں پیش کرے تاہم کئی ماہ گزرنے کے باجودبھی نیب حکام اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام ثابت ہوئی جبکہ نیب نے اس بارے ریفرنس دائرکردیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انکے والدفیاض علی شاہ ایک ایماندارشخص ہے اورانہوں نے فیکٹری میں کوئی کرپشن نہیں کی جس کی پوری فیکٹری ملازمین گواہی دینے کیلئے تیارہے ۔عبداللہ شاہ نے کہاکہ والدکی گرفتاری کے باعث وہ شدیدذہنی دباؤکاشکارہے اوراس کاتعلیمی کیرئیربھی اس وجہ سے متاثرہورہاہے لہذاچیف جسٹس پاکستان ،صدرپاکستان اوروزیراعظم ،نیب چیئرمین اوردیگرحکام اس کیس کوٹیسٹ کیس کے طورپرلے کرصاف وشفاف انکوائری کرائے اگرفیاض علی شاہ پرکرپشن کاکوئی بھی الزام ثابت ہواتووہ ہرقسم کی سزاکیلئے تیارہے تاہم اگران پرکوئی الزام ثابت نہ ہواتوفیاض علی شاہ کو اس کیس میں ملوث کرنے والے نیب افسران اوراہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :