کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام طبقات کا بلاامتیاز احتساب ہوگا،چیئرمین نیب،ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لئے نیب تمام وسائل بروئے کار لائے گا کرپشن کیخلاف عدم برداشت کی پالیسی پر قائم ہیں، مہم اس سال بھی جاری رہے گی،کرپشن کا خاتمہ پہلی بار حکومت نے ایجنڈے میں شامل کیا، ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس سے خطاب

بدھ 9 مارچ 2016 09:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9مارچ۔2016ء) چیئرمین نیب چوہدری قمر الزمان نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام طبقات کا بلاامتیاز احتساب ہوگا ، ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لئے نیب اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گا کرپشن کیخلاف عدم برداشت کی پالیسی پر قائم ہیں نیب نے کرپٹ افراد پر ہاتھ ڈالنے کے لئے جامع حکمت عملی تشکیل دے دی ہے۔

یہ باتیں انہوں نے نیب کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اورکرپٹ افراد کو پکڑنے اور کرپشن کے خاتمے کے لئے نیب اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔ پورے ملک میں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے زیرو برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری قمرالزمان نے کہا کہ نیب نے کرپٹ افراد سے 266 ارب کی لوٹی ہوئی دولت واپس لے لی ہے اور قومی خزانہ میں جمع کرادی گئی ہے کرپشن کیخلاف مہم اس سال بھی جاری رہے گی کرپشن کا خاتمہ پہلی بار حکومت پاکستان نے اپنے ایجنڈے میں شامل کیا ہے جبکہ وزارت منصوبہ بندی کے پانچ سالہ پروگرام میں بھی کرپشن کے خاتمہ کا عنصر شامل ہے نیب کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

پلڈاٹ سروے میں بیالیس فیصد عوام نے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔ نیب عدالتوں میں کرپٹ افراد کیخلاف ستر فیصد مقدمات میں کامیاب ہوا ہے نیب کی کوشش ہے کہ کرپشن انڈکس میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے مقدمات کو جلد حتمی نتیجہ تک پہنچانے پہنچانے کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی ہے اب دس ماہ میں مقدمات کی تحقیقات کرکے ریفرنس دائر کیا جاتے ہیں مقدمات کی روزانہ بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جاتی ہے کرپشن روکنے کیلئے تفتیشی افسران کے کئی گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :