شمالی کوریا نے بھاری تعداد میں حکومتی عہدیداروں کے فونز ہیک کئے ، جنوبی کوریا

بدھ 9 مارچ 2016 10:25

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9مارچ۔2016ء) جنوبی کوریا کے جاسوسی ادارے نے کہا ہے کہ شمالی کوریانے گزشتہ روز رواں ماہ کے درمیان حکومتی عہدیداروں کے سمارٹ فونز ہیک کئے ہیں سیول کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق جاسوسی ادارے نے اپنے بیان میں کہاہے کہ شمالی کوریانے اچانک جنوبی کوریا کے درجنوں اہم حکومتی عہدیداروں کے سمارٹ فونز ہیک کر دیئے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل انٹیلی جنس ادارے نے اس صورت حال پر غور کے لئے فوری طور پر چودہ وزارتوں کے ہمراہ ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا ہے اور شمالی کوریا کے سائبر حملوں سے نمٹنے کے لئے اہم اقدامات پر اتفاق کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :