بنگلہ دیش:جماعت اسلامی کے رہنما قاسم علی کی سزائے موت برقرار

بدھ 9 مارچ 2016 10:25

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9مارچ۔2016ء)بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جنگی جرائم کے الزامات میں جماعت اسلامی کے ایک سینئر رہنما قاسم علی کی سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2010ء میں قائم کئے گئے خصوصی ٹربیونل نے میر قاسم علی کو 1971ء کی جنگ میں قتل اور تشدد کرنے کے الزام کے تحت 2014ء میں سزائے موت سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے عدالت عظمی سے رجوع کیا تھا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سرندر کمار سنہا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے خصوصی ٹربیونل کی طرف سے سنائی گئی سزا کو برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا ہے میر قاسم کو 2012ء میں گرفتار کرکے خصوصی ٹربیونل میں ان کیخلاف مقدمہ چلایا گیا

متعلقہ عنوان :