افغان فورسز کا 35طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

بدھ 9 مارچ 2016 10:25

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9مارچ۔2016ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کے تحت تازہ کارروائیوں کے دوران 35طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ملک بھر کے مختلف صوبوں میں آپریشن کلین اپ کئے جس کے نتیجے میں 35 طالبان ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران اسلحہ اور ہتھیار بھی برآمد کئے ہیں ار بڑی تعداد میں بم اور بارودی سرنگیں بھی ناکارہ بنائی ہیں بیان میں ان آپریشنز کے دوران دس فوجیوں کی ہلاکت کی بھی تصیق کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :