مولانا عبدالعزیر کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے،بلیغ الرحمن، جامعہ حفصہ اور داعش کے معاملات سے مولانا عبدالعزیز نے لاتعلقی کا اظہار کیا ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بہتر اقدامات کیے گئے ہیں سینٹ میں جواب

بدھ 9 مارچ 2016 10:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر مملکت میاں بلیغ الرحمن نے ایوان بالا کو بتایاہے کہ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیر کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے مولانا عبدالعزیز نے جامعہ حفصہ اور داعش کے معاملات سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بہتر اقدامات کئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر فرحت اللہ بابر ،سینیٹر طاہر حسین مشہدی ،سینیٹر الیاس بلور اور سینیٹر شیری رحمن کی جانب سے پوچھے جانے والے ضمنی سوال کے جواب میں کیا انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مولانا عبدالعزیز کی نگرانی کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت تمام معاملات پر نظر رکھی ہوئی ہے اور کسی کو بھی حکومتی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہاکہ مولانا عبدالعزیز نے عدالت میں یہ بیان دیا تھا کہ اگر داعش کے سلسلے میں کسی نے بھی کوئی بیان دیا ہے تو اس کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ حساس ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کے بہتر اقدامات کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی میں کمی واقع ہوئی ہے دہشت گردوں کا ہر قیمت پر قلع قمع کیا جائے گاانہوں نے کہاکہ سانحہ شبقدر ایک افسوسناک واقع ہے افواج پاکستان اور دیگر اداروں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بے پناہ اقدامات کئے ہیں اور معاملات کو بہت ہی بہتر کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں حالات پہلے کی نسبت بہت بہتر ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر تمام صوبے بہتر انداز میں عمل کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :