خواتین کو شریعت کے مطابق حقوق دلوائیں گے،عمران خان،تعلیم سے خواتین میں شعور اور اپنے حقوق کیلئے جد وجہد مزید مضبوط ہوگی ،خواتین کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کرکے ہی معاشرہ ترقی کی جانب گامزن ہوسکتا ہے، خیبر پختونخوا میں تعلیم کو بنیادی اور ترجیحی بنیادوں پر عام کرنے کی کوشش کررہے ہیں صوبے میں 100 سکولز بنے گی تو اس میں 70 فیصد حصہ خواتین کا ہوگا،خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب

بدھ 9 مارچ 2016 10:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9مارچ۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے کہا کہ اسلامی شریعت کے مطابق خواتین کو حقوق دلوائیں گے۔ تعلیم سے خواتین میں شعور پیدا ہوجاتا ہے اور اس سے ان کی اپنے حقوق کیلئے جد وجہد مزید مضبوط ہونگی۔ خواتین کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کرکے ہی معاشرہ ترقی کی جانب گامزن ہوسکتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں تعلیم کو بنیادی اور ترجیحی بنیادوں پر عام کرنے کی کوشش کررہے ہیں صوبے میں 100 سکولز بنے گی تو اس میں 70 فیصد حصہ خواتین کا ہوگا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے بے نظیر وومن یونیورسٹی پشاور میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ خواتین کو باور کرائیں گے کہ اْن کو تعلیم دی جائے گی جبکہ خیبر پختونخوا میں خواتین کی تعلیم کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائیگا ان کا کہنا تھا کہ معاشرہ اور ملکی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے اسلیئے خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائیگا جسکی وجہ سے خواتین میں شعور پیدا ہوکر وہ اپنے حقوق کیلئے بھر پور جد وجہد کرے ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ تعلیمی میدان میں انقلاب سے خیبر پختونخوا میں خواتین مضبوط ہونگی۔تعلیمی ایمرجنسی میں اگرخیبر پختونخوا میں 100 سکولز بنیں گے تو 70 خواتین کے لیے ہونگے۔انکا کہنا تھا کہ صوبے میں حکومت کو نئے سکولوں کی تعمیر پر مبارک باد دیتا ہوں۔ تعلیم سے خواتین با اختیار بنے گی اْن کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایک کالج لڑکوں کے لیے تو 2 لڑکیوں کے لیے بنائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ اسلامی اصولوں اور شریعت کے مطابق حقوق دلوائینگے ۔ہمیں اپنے خاندانی نظام کو بچانا ہو گا اور ساتھ میں خواتین کو بھی ترقی دینا ہو گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس ملک بھر کی پولیس کے لیے رول ماڈل ہے جس میں دن بدن مزید بہتری کی جارہی ہے اورخیبر پختونخوا پولیس کی ملک بھر میں تعریف کی جا رہی ہے۔خیبر پختونخوا تھانہ کلچر کو تبدیل کر دیا ہے تعلیم، صحت اور پولیس کو سیاست سے صاف کر دیا ہے۔ملک میں انصاف کے حصول کے لیے لڑ رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں سب سے پہلے اور جامع حکمت عملی کے تحت بلدیاتی انتخابات کروا دیئے جس کی وجہ سے ملک بھر میں سب سے پہلے اختیارات کو نچھلی سطح پر منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :