ایکنک نے حفاظتی ٹیکوں کے توسیعی پروگرام کیلئے 37ارب64کروڑ46لاکھ روپے کی منظوری دیدی،پروگرام کے تحت 1سال کی عمرکے بچوں کوتپ دق،پولیو،کالی کھانسی ،ہیپاٹائٹس بی ،خسرہ اورنمونیا سے بچانے کیلئے ٹیکے لگائے جائیں گے،سیہون ،خیرپور،نیتھن شاہ سے رتوڈیروسیکشن کے200کلومیٹر سڑک کی تعمیر کیلئے 22ارب29کروڑ90لاکھ روپے بھی منظوری

بدھ 9 مارچ 2016 10:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9مارچ۔2016ء)قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی(ایکنک ) نے ایک سال کے بچے کومختلف بیماریوں سے بچانے کے حفاظتی ٹیکوں کے توسیعی پروگرام کیلئے 37ارب64کروڑ46لاکھ روپے کی منظوری دیدی ،اس پروگرام کے تحت 1سال کی عمرکے بچوں کوتپ دق،پولیو،کالی کھانسی ،ہیپاٹائٹس بی ،خسرہ اورنمونیاجیسی بیماریوں سے بچانے کیلئے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

منگل کوایکنک کااجلاس وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اسلام آبادمیں ہوا،اس موقع پرصحت کمیونکیشن اورپانی کی سپلائی کے حوالے سے مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں وزارت صحت کی جانب سے پیش کئے گئے حفاظتی ٹیکوں کے توسیعی پروگرام2015-16ء سے 2019-20ء کاتفصیلی جائزہ لیاگیااوراس منصوبے کی 37ارب64کروڑ46لاکھ روپے میں منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کووفاق اورصوبے کے پیسوں سے مکمل کیاجائیگااس پروگرام کے تحت1سال کے عمرکے بچے کو9بیماریوں سے بچایاجائیگا،جس میں تپ دق ،پولیو،خناق،کالی کھانسی،ٹیٹنس،ہیپاٹائٹس بی ،ہیموفیکس انفلوائنراٹائپ بی ،خسرہ اورکمونیاشام ہیں ،اس کے علاقوں اس پروگرام کے تحت حاملہ خواتین کوٹیٹنس ٹوکیٹراورپیداہونے والے بچوں کوٹیٹنس نیوٹائرم سے بچایاجائیگا،ای پی آئی کے تحت ویکسین کی روک تھام ،بیماریوں کوختم کرنے ،کم کرنے جیسے اقدامات کئے جائیں گے اورتمام صوبے اوروفاق اس پراکٹھے ہوکرکام کریں گے ۔

وزارت صحت مرکزی نظام کے تحت ویکسین کی خریداری کریگی ،ایکنک کے اجلاس میں سیہون ،خیرپور،نیتھن شاہ سے رتوڈیروسیکشن کے200کلومیٹرکی سڑک کی تعمیرپرتفصیلی بحث کی گئی اس کے بعداس منصوبے کو22ارب29کروڑ90لاکھ روپے میں منظوری دیدی گئی ،جس میں غیرملکی امدادکا20ارب47کروڑ48لاکھ روپے شامل ہیں ۔ایکنیک نے وزارت ہاوٴسنگ اینڈورکس کے پرپوزل جوکہ64کلومیٹرکے مندرہ چکوال سڑک منصوبے کوبہتربنانے اورڈبل کرنے سے متعلق تھااس کی نظرثانی شدہ قیمت نوارب 30کروڑ20لاکھ روپے میں منظوری دیدی گئی ۔

اس منصوبے کے تحت موجودہ سڑک کودولین کیاجائیگا۔اجلاس میں بلوچستان کی ترقی ومنصوبہ بندی ڈیپارٹمنٹ کابھی جائزہ لیاگیا،جس میں کہلوسبی سڑک کونظرثانی شدہ قیمت6ارب54کروڑ46لاکھ45ہزارمیں منظوری دیدی گئی ،اس منصوبے کے تحت174.142کلومیٹرسڑک کوازسرنوتعمیرکرنے کے بہتربنانے اور6.5میٹروسیع ٹرپل سطح پرکیاجائیگا،جس میں 24فٹ کی چوڑائی بھی شامل ہے ،اجلاس کوبتایاگیاکہ منصوبہ کی لاگت میں اضافہ 11.642کلومیٹرکی سڑک سے ہوا،وزارت پانی وبجلی کی جانب سے دی گئی پرپوزل جوکہ زیارت اورکوئٹہ میں مینگی ڈیم اورواٹرکنوینس سسٹم کے منصوبے کے متعلق تھااس کو9ارب33کروڑ40لاکھ78ہزارروپے میں منظورکرلیاگیا،سی ڈی ڈبلیوبی کے فیصدکے مطابق اس منصوبے کے لئے وفاق اورصوبائی حکومت پچاس فیصدقیمت برداشت کریگی ،وفاق اورصوبائی حکومت کے حکام پرمشتمل اسٹیڈنگ کمیٹی اس منصوبے کودیکھے گی اس منصوبے کااہم مقصدان علاقوں میں پانی کی موجودہ کمی کوکم کرناہے ۔

وزارت پورٹ اینڈشپنگ کی جانب سے پیش کئے گئے منصوبے جس میں پورٹ قاسم پرقائم پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل پرکوئلہ پہنچانے کے لئے ریلوے ٹریفک کی تعمیرہے ،اس کی بھی اصولی طورپرمنظوری دی گئی ،اس منصوبے کے تحت کوئلے پہنچانے کیلئے 4.8کلومیٹرکواورآٹھ کلومیٹرکے رقبہ پرمحیط ریلوے ٹریک کی تعمیرکی جائے گی تاکہ پاکستان انٹرنیشنل بیک ٹرمینل سے کوئلے کوریلوے کی ویگزمیں منتقل کیاجائے اورپھران کوکوئلے کے پلانٹس تک پہنچایاجائے