کوئٹہ ، کچلاک میں انسداد دہشت گردی فورسز کی کامیاب کارروائی،شہباز تاثیر کو با حفاظت بازیاب کرا لیا گیا ،شہباز تاثیر نے گرے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے، بال اور داڑھی بڑھی ہوئی تھی ، والدہ اور اہلیہ سمیت دیگر اہل خانہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرائی گئی ، آبدیدہ ہو گئے،وزیراعلیٰ بلوچستان کی کامیابی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف

بدھ 9 مارچ 2016 10:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9مارچ۔2016ء)کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کر تے ہوئے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے مغوی بیٹے شہباز تاثیر کو بازیابی کرا لیا ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے سابق گورنر مرحوم سلمان تاثیر کے بیٹے شہبا ز تاثیر کو پنجاب کے علاقے گلبرگ سے 26 اگست2011 کو نامعلوم مسلح افراد اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے تھے گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں حساس اداروں، فرنٹیئر کور اور کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر کا رروائی کر تے ہوئے شہباز تاثیر کو با حفاظت بازیاب کرا لیا گیا کاؤنٹر ٹرازم ڈیپارٹمنٹ کے ایس ایس پی اعتزازاحمد گورایہ نے ”خبر رساں ادارے “ کو بتایا کہ شہبازتاثیر کو باحفاظت بازیاب کر الیا گیا تاہم کارروائی کے دوران انہوں نے کسی گرفتاری یا کسی کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہباز تاثیر باحفاظت بازیابی کے وقت انہوں نے گرے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے ان کے بال اور داڑھی بڑھی ہوئی تھی شہباز تاثیر کی اپنے اہل خانہ والدہ اور اہلیہ سمیت دیگر سے ٹیلی فونک گفتگو کرائی گئی اس دوران وہ اپنے گھر والوں والوں سے بات چیت کر تے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ذرائع کے مطابق سلمان تاثیر کے اغواء کا مقدمہ انکی خالہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے شہباز تاثیر کی باحفاظت بازیابی پر حساس اداروں سمیت سیکورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شہباز تاثیر کو لاہور بھجوانے کیلئے تمام اقدامات کئے جائینگے حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی کامیاب کا رروائی کے بعد سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو کچلاک سے باحفاظت بازیاب کرا لیا شہباز تاثیر خیرت سے ہے اور ان کو جلد پنجاب بھجوانے سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سیکورٹی فورسز پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں کا رروائی کر تے ہوئے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے کو باحفاظت بازیاب کر الیا اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کارروائی پر تعریف کی اور سیکورٹی فورسز کے کامیابی کا بڑا دن ہے انہوں نے بتایا کہ شہباز تاثیر خیرت سے ہے اور ان کے فیملی سے بھی رابطہ ہو گیا اور سابق گورنر پنجاب کے بیٹے کو پنجاب بجھوانے سے متعلق جلد فیصلہ کر لیا جائیگا اور یہ کا رروائیوں شام4 بجے سے 5 بجے کے درمیان کی گئی وزیراعلیٰ بلوچستان کو دورہ تربت کے موقع پر شہباز تاثیر کے بازیابی کی اطلاع دی گئی انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بظاہر تندرست نظر آرہے ہیں اور آج سیکورٹی فورسز اور حکومت کی بڑی کامیابی ہے کے ایک اہم کامیابی ملی جس کا کریڈٹ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو جاتا ہے ۔