پشاور، ایم پی اے نعیمہ نازنے نٹر ڈسٹرکٹ ویمن گیمزکے والی بال میچ میں بہترین فارمنس دکھاکر سب کو حیرت میں ڈال دیا

منگل 8 مارچ 2016 09:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8مارچ۔2016ء)خیبر پختونخوامیں جاری گیمز کے سلسلے میں مردان میں منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ خواتین والی بال ٹورنامنٹ میں خاتون ایم پی اے نعیمہ ناز نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کا مظاہر ہ کرکے سب کو حیران کردیا ۔

(جاری ہے)

خاتون ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبر پختونخوارشیدہ غزنوی کی نگرانی میں انتہائی کامیابی اور ایک منظم طریقے سے صوبہ کے مختلف اضلاع میں جاری 23سال سے کم عمر مرد وخواتین کھلاڑیوں پرمشتمل گیمز کے حوالے سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ گرلز کالج مردان میں صوابی،مردان،بونیر اور ملاکنڈ کی خواتین کھلاڑیو کے مابین ہونیوالے کھیلوں کے افتتاحی تقریب میں پی ٹی آئی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی نعیمہ ناز مہمان خصوصی تھیں ۔

جنہوں نے باقاعدہ باسکٹ بال،والی با،ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن ،ووشو،کراٹے اورجوڈو کے مقابلوں کا افتتاح کیا ۔تاہم والی بال میچ میں انہوں نے دلچسپی لیکر خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ بہترین اندازمیں میچ کھیل کر سب کو حیران کردیا۔نعیمہ نازنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ والی بال انکا پسندیدہ کھیل ہے ۔انہوں نے کہاکہ کھیل کھود جیسے صحت مندانہ سرگرمیوں میں ہر عمر کے مرد وخواتین کو حصہ لینا چاہئے کیونکہ اس سے انکی ذہنی وجسمانی نشونماہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :