پشاور میں ٹریفک کے بڑھتے ہو ئے دباؤ کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب سکیم کے تحت چلنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد

منگل 8 مارچ 2016 09:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8مارچ۔2016ء) پشاور میں ٹریفک کے بڑھتے ہو ئے دباؤ کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب سکیم کے تحت چلنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کی سفارشات کردی ہے ۔ اور ان گاڑیوں پر صوبائی ایکسائز ڈیوٹی نافذ کرنے کی سفارشات بھی کردی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سکیم کی گاڑیاں صوبائی دارلحکومت پشاور میں غیر قانونی طور پر چل رہی ہے جس سے ٹریفک کے دباؤ میں مزید ا ضافہ ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے تحت ان گاڑیوں کے شہر میں داخلے اور ان کے استعمال کرنے پر پابندی کی سفارشات عائد کی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے پاس ان کی رجسٹریشن بھی لازمی قرار دینے کی ہدایات کی ہے صوبائی محکموں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹیکسز پشاور میں وصول کئے جائیں تاکہ صوبائی ٹیکسز میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ان گاڑیوں کی روک تھام بھی ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :