چین میں کوئلہ کان میں گیس دھماکہ ، 12 کان کن ہلاک ایک زخمی

منگل 8 مارچ 2016 10:08

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8مارچ۔2016ء) چین میں ایک کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے باعث 12 کان کن ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ بائیشان شہر میں اس وقت پیش آیا جب 7 سو کان کن کان میں کام میں مصروف تھے حادثے کے بعد 692 کان کن فرار ہو گئے تاہم تیرہ کان کے اندر پھنس گئے ریسکیو عملے کی امدادی کارروائیاں شروع کرنے پر بارہ کان کنوں کی لاشیں ملیں جبکہ ایک کو زخمی حالت میں نکالا گیا ۔

متعلقہ عنوان :