سویڈن میں ایک ایسی دوکان کھولی گئی ہے جو بنا عملے کے 24 گھنٹے کام کرے گی

منگل 8 مارچ 2016 10:08

سویڈن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8مارچ۔2016ء)سویڈن میں ایک ایسی دوکان کھولی گئی ہے جو بنا عملے کے 24 گھنٹے کام کر رہی ہے۔ آئی ٹی ماہر روبرٹ الیاسن کے مطابق ایسی دکان کھولنے کا خیال انہیں تب آیا جب وہ چھوٹے شہر ویکن میں رات کے وقت بچے کے لئے کھانا نہیں خرید سکے تھے کیونکہ تمام دکانیں بند تھیں، اس لئے انہوں نے ایسی دکان کھولنے کا فیصلہ کیا جس کے لئے عملے کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس دکان میں خریداری کرنے کے لئے گاہک کو دکان کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرنا ہوتا ہے اور پھر اپنے موبائل فون پر خصوصی ایپلی کیشن ڈؤ ن لوڈ کرنی ہوتی ہے، دکان کا دروازہ موبائل فون کے ذریعے کھلتا ہے، اندر جاکے گاہکوں کو ضروری اشیا لے کے اس کا بارکوڈ فون کے ذریعے سکین کرنا ہوتا ہے جس کے بعد بینک کارڈ کے ذریعے قیمت ادا کی جا سکتی ہے، اس دکان میں صرف لوڈر اور شیلفس پر سامان رکھنے والے کارکن کام کرتے ہیں،چوری سے بچنے کے لئے دکان میں 6 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، اب تک اس دکان میں چوری کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔