افغانستان‘ امریکی فضائی حملہ‘15 داعش جنگجو ہلاک‘ متعدد زخمی

منگل 8 مارچ 2016 10:07

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8مارچ۔2016ء) افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں پندرہ داعش شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ننگر کے ضلع آچن میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر امریکی فوج نے فضائی حملہ کیا جسکے نتیجے میں پندرہ داعش جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے دوران جنگجوؤں کے زیر استعمال بڑی تعداد میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی تباہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :