عہد جدید کا ”خط“ ای میل کے بانی رے ٹاملنسن انتقال کر گئے

منگل 8 مارچ 2016 10:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8مارچ۔2016ء)عہد جدید کا ”خط“ یعنی ای میل کے بانی رے ٹاملنسن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے،عوامی رابطہ کی سائیٹ فیس بک اور ٹووئیٹر کے مطابق 74 سالہ رے ٹاملنسن نے انیس سو اکہتر میں براہ راست ای میل کرنے کا طریقہ ایجاد کیا ، ایٹ دی ریٹ کی علامت بھی رے ٹام نے متعارف کروائی۔

(جاری ہے)

ٹاملنسن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ، انہوں نے ریسرچ کمپنی میں ایک انجینئر کے طور پر کام کرتے ہوئے پہلا ای میل بھیج۔