ڈیرہ،سسٹنٹ ڈائریکٹربلدیات وسیکرٹری ضلع ناظم ڈیرہ نے پی ٹی آئی کی کرپشن فری پالیسی کوسرخ جھنڈی دکھادی‘2011ء میں ڈیرہ کاڈومیسائل بنانے والے ٹانک کے رہائشی کو سیکرٹری ویلج کونسل تعینات کرد یا ،احتساب کمیشن‘وزیراعلیٰ شکایت سیل‘اینٹی کرپشن سمیت دیگرتحقیقاتی ادارے چکراگئے

پیر 7 مارچ 2016 09:27

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7مارچ۔2016ء )اسسٹنٹ ڈائریکٹربلدیات وسیکرٹری ضلع ناظم ڈیرہ نے پی ٹی آئی کی کرپشن فری پالیسی کوسرخ جھنڈی دکھادی‘2011ء میں ڈیرہ کاڈومیسائل بنانے والے ٹانک کے رہائشی کو سیکرٹری ویلج کونسل تعینات کردیا‘احتساب کمیشن‘وزیراعلیٰ شکایت سیل‘اینٹی کرپشن سمیت دیگرتحقیقاتی ادارے چکراگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی نیشنل ٹیسٹنگ سروس(این ٹی ایس)کے تحت 49یونین کونسلز میں135سے زائدسیکرٹری ویلج کونسلز کے بھرتی کے احکامات اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ ودیہی ترقیات وسیکرٹری ضلع ناظم موسم خان کنڈی نے کئے تھے۔ان بھرتیوں میں تحصیل کلاچی کی یونین کونسل مڈی کے ویلج کونسل (وی سی)اٹل شریف اوروی سی کوٹ دولت میں دوخالہ زادبھائی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹرموسم کنڈی نے یوسی مڈی کے این ٹی ایس میں نوے نمبرلیکرفسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے شمشیرکی تعیناتی وی سی کوٹ دولت پر کی تھی جوکہ سراسرغلط تھی اورشمشیرکی حق تلفی کی گئی تھی۔اس پر کوٹ دولت کے رہائشی محمدرمضان نے نقطہ اعتراض اٹھاتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرکو ایک درخواست ارسال کی جس پر اپنی غلطی پرہی کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرنے اصلاح کی بجائے کوٹ دولت پرکی جانیوالی شمشیر کی بطورسیکرٹری تعیناتی کومنسوخ کرتے ہوئے شکایت کنندہ کوہی وی سی سیکرٹری تعینات کردیا۔

جبکہ اسکے خالہ زادبھائی محمدحنیف کی تعیناتی بطوروی سی سیکرٹری اٹل شریف کردی۔محمدحنیف پرالزام لگایاگیاہے کہ وہ ضلع ٹانک کے گاؤں برہ خیل ڈاکخانہ ناروال کاپیدائشی سکونتی ہے ۔2011ء میں محمدحنیف نے گرہ عبداللہ یوسی مڈی تحصیل کلاچی ضلع ڈیرہ کا اپنے آپ کورہائشی سکونتی قراردیکرڈومیسائل بنایااوراس کامتعلقہ ڈی سی آفس ڈیرہ میں سرے سے ریکارڈبھی نہیں ہے اوردرخواست کیساتھ لگائے جانیوالاشناختی کارڈبھی خودساختہ ہے۔

محمدحنیف کانیاکارڈجونادراسے حاصل کیاگیا ہے اس پر شناختی کارڈبنوانے کی تاریخ گزشتہ ماہ فروری2016کی ہے۔نظراندازاورمیرٹ پرآنیوالے امیدواروں کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرنے اکثرتعیناتیاں سیاسی اثرورسوخ بااثرافراداورنذرانہ لیکرکی ہے جس سے پی ٹی آئی کی کرپشن فری پالیسیوں کونقصان پہنچ رہاہے۔اس سلسلے میں اے ڈی بلدیات سے بھی رابطہ کیاگیامگرموقف دستیاب نہیں ہوسکا۔