نیب نے خیبر پختونخوا کے اہم سیاسی شخصیت کے غیر قانونی اثاثوں کے حوالے سے بیان قلمبند کر لیا

پیر 7 مارچ 2016 09:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7مارچ۔2016ء)قومی احتساب بیورو نے خیبر پختونخوا کے اہم سیاسی شخصیت کے غیر قانونی اثاثوں کے حوالے سے بیان قلمبند کر لیا ہے ۔ اہم سیاسی شخصیت کو گزشتہ روز نیب نے تحقیقات کے ضمن میں طلب کر لیا تھا جبکہ ان کے اثاثوں کی تفصیلات کے لئے بنکوں سے رابطہ کر لیا ہے ۔ نیب کی جانب سے پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بعض شخصیات کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب خیبر پختونخوا کے تفتیشی ٹیموں کو صوبے کے سابق اہم سیاسی شخصیت کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اور نیب خیبر پختونخوا کی کارکردگی پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور ہیڈ کوارٹر سے بہتر ہے ۔ نیب کی جانب سے اعلیٰ افسران اور سیاسی شخصیات کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بیان میں ایسی کڑیاں ملی ہیں جس کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھانے میں مدد مل رہی ہے اوران کے بنک اکاونٹس کے چھان بین شروع کردی گئی ہیں ۔

اب تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہو ئے خیبر پختونخوا ، پنجاب ، سندھ ، اسلام آباد ، بلوچستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان کے بنکوں سے اکاونٹس کے بارے میں رابطے کر لئے گئے ہیں۔ جبکہ بیرون ممالک میں اثاثوں کی چھان بین کے لئے متعلقہ ممالک سے بھی تفصیلات حاصل کی جائیگی

متعلقہ عنوان :