عمران خان پر شادی کے لئے بہنوں کا دبا وٴ، لاہور سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ لڑ کی کا انتخا ب کر لیا گیا

پیر 7 مارچ 2016 09:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7مارچ۔2016ء )تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رواں سال 2016میں شادی میں ہیٹرک کے لیے ان کی بہنوں کااصرار بڑھ رہاہے اور عمران خان کو ان کی پسندکی گئی لڑکیوں میں سے کسی ایک کاانتخاب کرنے کے لیے اب صرف آٹھ ماہ کاعرصہ باقی رہ گیاہے ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تیسری شادی کے لیے ان کی بہنوں نے جن لڑکیوں کاانتخاب کیاہے ان میں سے ایک نیلی آنکھوں والی لڑکی کے بڑے چرچے ہیں جس کی عمر29سال ہے اور اس کاتعلق لاہور سے ہے ذرائع کاکہناہے کہ اگر عمران خان نے اس لڑکی کے حوالے سے مثبت جواب دے دیاتوپھر اس لڑکی کانام اور تصویر منظر عام پر آجائیگی اگر عمران خان نے پسندیدگی کااظہارنہ کیاتوپھر اس لڑکی بارے تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی جائیں گی عمران خان کی بہنوں کااصرار ہے کہ ان کابھائی رواں سال کے آخرتک تیسری شادی کے لیے ہاں کردیں اس کے لیے انھوں نے عمران خان پر دباؤبھی مسلسل بڑھاناشروع کردیاہے جس سے بچ نکلنے کے لیے عمران خان کے پاس کوئی راستہ نہیں بچاہے امکان ہے کہ رواں مہینے عمران خان اس نیلی آنکھوں والی لڑکی کی تصویر دیگر کراپنی رائے اپنی بہنوں کوضرور دے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :