مضبوط بیٹنگ لائن اپ کے باعث انگلش ٹیم کے پاس ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹائٹل جیتنے کا بہترین موقع ہے،کالنگ ووڈ

اتوار 6 مارچ 2016 10:36

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6مارچ۔2016ء) سابق آل راوٴنڈر پال کالنگ ووڈ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی موجودہ بیٹنگ لائن اپ بہت مضبوط ہے اور اس کے پاس ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ ٹائٹل جیتنے کا بہترین موقع ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں کالنگ ووڈ نے انگلینڈ کی موجودہ ٹیم کو مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی فیلڈنگ ورلڈ کلاس ہے، نو سے دس نمبر تک بیٹنگ ہے، باوٴلنگ اٹیک بھی مضبوط ہے اسلئے اس بار ٹیم کے پاس 2010ء کی روایت کو دوہراتے ہوئے عالمی ٹائٹل جیتنے کا بہترین موقع ہے اور ہدف کے حصول کیلئے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :