شاہد آفریدی کا وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا خیرمقدم

اتوار 6 مارچ 2016 10:36

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6مارچ۔2016ء )ٹی ٹونٹی کے کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نوازشریف سے درخواست ہے کہ بہتر کرکٹ ٹیم کی تشکیل میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں درپیش تمام مسائل کو حل کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم کی حمایت اور انکوائری کمیٹی کی تشکیل کا خیرمقدم کرتے ہیں