” تعمیر پاکستان فنڈ نامی“ 5ارب کا نیا ٹیکس،” بھوکی پیاسی“ عوام پر ڈالنے کی تیاریوں کا انکشاف، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی میں 91 کروڑ سترہ لاکھ کی بجلی کا بل وصول نہیں کیا گیا،14کروڑسے زائد ”لائن لاسز “ کے کھاتے میں ہیں

اتوار 6 مارچ 2016 10:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6مارچ۔2016ء)پاکستان میں بجلی آئے نہ آئے بل ضرور آجاتا ہے وہ بھی ”کئی گنا“ اب نیا انکشاف یہ ہوا ہے کہ مبینہ طور ہر ماہ ”چپکے چپکے“ تعمیر پاکستان فنڈ“کے نام سے نیا ٹیکس لگانے کی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔جو کہ مالی سال 2015-14 کے دوران چوری ہونے والی 10 ارب روپے سے زائد کی بجلی کا نقصان پورا کرنے کیلئے” فی بل“ کے حساب سے لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بجلی چوری ہونے والی رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) میں 9 ارب 19 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) میں 91 کروڑ سترہ لاکھ روپے سے زائد کی بجلی استعمال کی گئی لیکن اس کا بل وصول نہیں کیا گیا۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) میں 14کروڑ41لاکھ روپے سے زائد کی بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی اور اس کے بل وصول نہیں کئے گئے۔ تاہم حکومت کو یہ تجویز بھی دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے کہ دس ارب کی بجائے پانچ ارب” تعمیر پاکستان فنڈ“ کے نام سے وصول کر لئے جائیں جو صارفین سے فی بل ہر ماہ لئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :