اہلیہ کو قتل کرنے پر حساس ادارے کے سابق افسر کو عمر قید ، نوکرانی کو سزائے موت

اتوار 6 مارچ 2016 10:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6مارچ۔2016ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں نوکرانی سے مل کر اہلیہ کو قتل کرنے کے جرم میں حساس ادارے کے سابق افسر کو عمر قید اور نوکرانی کو سزائے موت کی سزا سنادی ہے،عدالت نے دونوں ملزمان کو ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے، تھانہ مورگاہ پولیس نے 2013ء میں مسماة (س) کو سر میں ڈنڈے کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتارنے پر مسماة سلمہٰ بی بی اور مقتولہ کے شوہر راحت قدیر بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کیں، گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزمہ سلمہٰ بی بی کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ملزم راحت قدیربٹ کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے، ملزم نے گھرکی ملازمہ مسماة سلمہٰ بی بی کے ساتھ مل کر بیوی مسماة (س) کو قتل کرایا جس کو سر میں ڈنڈے مار کر قتل کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :