مصطفی کمال کے پاکستان آنے سے کو ئی سیا سی زلزلہ نہیں آئیگا،قائم علی شاہ، کراچی کارڈیو سینٹر کے انتظامات سندھ حکومت نے خود سنبھال لیے ہیں جس پر آٹھ ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جہاں دل کے مریضوں کا علاج اور آپریشن مفت ہو نگے،خیر پور میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 6 مارچ 2016 10:22

خیر پو ر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6مارچ۔2016ء)وزیر اعلی سندھ سید قا ئم علی شاہ نے کہاہے کہ مصطفی کمال کے پاکستان آنے سے کو ئی سیا سی زلزلہ نہیں آئے گا خیر پور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس ملک کے شہری ہیں انہیں خو ش آمدید کہتے ہیں ان کی پر یس کانفرنس کا جا ئزہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کارڈیو سینٹر کے انتظامات سندھ حکومت نے خود سنبھال لیے ہیں جس پر آٹھ ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جہاں دل کے مریضوں کا علاج اور آپریشن مفت ہو نگے وز یر اعلی نے کہاکہ سندھ میں کا لے یرقان کے مر یضوں کے جگر کی پیوند کاری گمبٹ اسپتال میں فری کی جا ئے گی اور علاج بھی مفت ہو گا مریض غیر ملکی علاج کے اخراجات اٹھا نے کا محتمل ہو سکتا انہوں نے کہاکہ سب سے زیادہ آمدنی سندھ سے ہوتی ہے لہذا آمدنی کے حساب سے سندھ کو حصہ بھی ملنا چا ہئے