افغانستان ، سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ ، 45 طالبان ہلاک ، 35 زخمی

اتوار 6 مارچ 2016 10:37

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6مارچ۔2016ء) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 45 طالبا ہلاک جبکہ 35 سے زائد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوج کے ترجمان محمد رسول زازائی نے بتایا کہ ہلمند کے ضلع سانگین میں طالبان کے ایک گروپ نے سیکورٹی چوکی پر دھاوا بولنے کی کوشش کی تاہم انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پہلے سے تیار سیکورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں فریقین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 45 مسلح طالبان ہلاک اور 35 دیگر زخمی ہو گئے ہلاکتوں کے بعد طالبان جگہ سے فرار ہو گئے ۔