یوٹیلٹی اسٹورز نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا، غریب عوام کے لیے دال کھانا بھی مشکل ماش کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ

اتوار 6 مارچ 2016 11:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6مارچ۔2016ء)یوٹیلٹی اسٹورز نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا۔ غریب عوام کے لیے دال کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ فی کلو ماش کی دال اسی روپے مہنگی کردی گئی۔

(جاری ہے)

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق مارکیٹ میں دال ماش کی قلت کے باعث قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ اسی روپے اضافے کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر فی کلو دال ماش دو سو پچہتر روپے دام فروخت کی جارہی ہے۔کارپوریشن کے مطابق حکومت اشیائے خور و نوش پر سبسڈی نہیں دے رہی جس کے باعث قیمتوں میں اضافے کو عوام پر منتقل کرنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :