امریکی جریدے کا پاکستانی معیشت میں تیزی سے بہتری کا اعتراف

اتوار 6 مارچ 2016 11:04

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6مارچ۔2016ء)معروف امریکی جریدے فوربز نے بھی پاکستان کی معیشت میں تیزی سے بہتری کا اعتراف کرلیا۔ جریدے کے مطابق پاکستان میں مثبت ترقیاتی اقدامات ہو رہے ہیں اور معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔امریکی جریدے نے پاکستان کی مثبت معاشی اصلاحات کا اعتراف کرلیا۔ فوربز کی تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ مشکلات کے باوجود پاکستان میں متعدد شعبوں میں مثبت پیش رفت ہوئی جسے تسلیم کیا جانا چاہیئے۔

(جاری ہے)

میگزین نے لکھا کہ بہترین معاشی پالیسیوں اور سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت نے سر اٹھایا ہے۔ امریکا اور اس کے اتحادی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل بنیادی مسائل کو حل کرنے میں مدد دیں تو اس سے امریکا کے بہت سے سیکیورٹی خدشات بھی حل ہوجائیں گے۔فوربز کے مطابق دو ہزار پچاس تک پاکستان کے مقابلے میں بھارت کی معیشت چالیس گنا جبکہ چینی معیشت سو گنا بڑی ہوگی۔ پاکستان کے پاس ونڈ، سولر اور جیوتھرمل صلاحیت موجود ہے۔