ہر سیاستدان بیان حلفی دے کہ اس نے ”را“ سے پیسے نہیں لیے ، قانونی معاملات جانتا ہوں اس لیے الطاف حسین نے طلاق کے معاملے پر مشاورت کی جب بھی متحدہ کے قائد سے ملا گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ساتھ ہوتے تھے، اب مصطفی کمال نے کوئی بھی الفاظی حملہ کیا تو اس کا بھر پور جواب دیں گے،برطانوی حکومت نے عمران فاروق قتل سے متعلق کبھی خط نہیں لکھا جب کسی خبر کو بڑھانا چڑھاناہومیرا نام لیاجاتاہے، پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کی پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 6 مارچ 2016 10:56

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6مارچ۔2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہر سیاستدان بیان حلفی دے کہ اس نے ”را“ سے پیسے نہیں لیے ، قانونی معاملات جانتا ہوں اس کے لیے الطاف حسین نے طلاق کے معاملے پر مشاورت کی جب بھی متحدہ کے قائد سے ملا گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ساتھ ہوتے تھے، اب مصطفی کمال نے کوئی بھی الفاظی حملہ کیا تو اس کا بھر پور جواب دیں گے،برطانوی حکومت نے عمران فاروق قتل سے متعلق کبھی خط نہیں لکھا جب کسی خبر کو بڑھانا چڑھاناہومیرا نام لیاجاتاہے۔

ہفتہ کو لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ آصف زرداری کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے قائد سے ملا اور منٹس آف میٹنگز بھی واپس آکر پیش کرتا تھا۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے کہا کہ جب بھی عوام ساتھ گورنر سندھ بھی ہوتے تھے،مصطفی کمال نے میرا نام سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا کیونکہ جب کسی خبر کو بڑھانا چڑھانا ہو تو میرا نام لیا جاتا ہے۔

مصطفی کمال کوئی اور حملہ کریں گے تو جواب دوں گا۔انہوں نے کہا کہ میری تمام ایجنسیز سے درخواست ہے کہ وہ ان سب کے نام سامنے لائیں جنہوں نے ملک سے غداری کی چاہے وہ مجھ سمیت کوئی بھی ہو،کہیں سے بھی ہو۔ رحمان ملک نے کہا کہ الطاف حسین نے طلاق کے معاملے میں مجھ سے مشورہ لیا کیونکہ میں کچھ قانونی مسائل جانتا ہوں۔ہر سیاستدان بیان حلفی دے کہ اس نے ”را“ سے پیسے نہیں لیے۔