لاہور،ممتاز قادری کی پھانسی کیخلاف ریلی کو پنجاب پولیس نے فری ہینڈ دیدیا،دربار داتا صاحب سے گورنر ہاؤس تک ہر قسم کی رکاوٹ، خار دار تاریں، بیرئیر راستوں سے ہٹا دئیے

ہفتہ 5 مارچ 2016 08:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5مارچ۔2016ء) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے گورنر کے سکیورٹی گارڈ ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کو پنجاب پولیس نے فری ہینڈ دیتے ہوئے دربار داتا صاحب سے گورنر ہاؤس تک ہر قسم کی رکاوٹ، خار دار تاریں، بیرئیر کو راستوں سے ہٹا دیا جبکہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ تمام مظاہروں اور ریلی کے دوران پولیس کا کوئی ایک جوان بھی نظر نہ آیا۔

(جاری ہے)

ریلی میں شریک ممتاز قادری کے چاہنے والوں نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی قیادت سے وعدہ کیا ہے کہ کسی سرکاری و غیر سرکاری املاک کونقصان نہیں کرینگے اورنہ ہی کسی کو تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج حکومت کے خلاف پر امن ہے اور پرامن ہی رہیگا۔ احتجاجی مظاہرین نے پنجاب اسمبلی کے باہر بند گیٹوں پر ڈنڈے برسائے ، ٹائر جلا کر شہباز شریف اور نواز شریف کی تصاویر کو نذر آتش کردیا اور حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے دعا کے بعد منشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :