نو منتخب گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے عہدے کا حلف اٹھالیا، پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خلیل نے حلف لیا، تقریب میں وزیراعلیٰ ،مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات کی شرکت

ہفتہ 5 مارچ 2016 08:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5مارچ۔2016ء) کے پی کے کے نو منتخب گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خلیل نے حلف لیا۔ اقبال ظفر جھگڑا نے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنر کے پی کے سردار مہتاب احمد خان کے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا کو نیا گورنر تعینات کیا۔

اقبال ظفر جھگڑا نے جمعہ کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں نے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے وزیراعظم نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔