امریکی خاتون کو پستول کی شکل کی ہیل پہننا مہنگا پڑ گیا،سکیورٹی حکام نے جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا

ہفتہ 5 مارچ 2016 08:27

بالٹی مور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5مارچ۔2016ء) بالٹی مور ایئر پورٹ پر پستول کی شکل کی ہیل والی جوتی پہن کر ایئرپورٹ آ نے والی خا تو ن کو حکام نے جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق بالٹی مور کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خاتون گولیوں کے بلٹ ارد گرد لگی پستول کی شکل کی ہیل پہن کر داخل ہوئی تو انہیں فوری طور پرسکیورٹی حکام نے روک لیا اور جوتی اتار کر اسے اسکینر سے گزارا گیا۔

(جاری ہے)

ایئر پورٹ ترجمان کا کہنا تھا کہ جب خاتون کے سامان کو سکیورٹی اسکینر سے گزارا گیا تو اس میں گولیوں کی شکل کا ہار بھی موجود تھا جس پر ان کے سامان سے ہار نکال لیا گیا کیونکہ سکیورٹی قوانین کے تحت کسی بھی ہتیھار کی نقل کو بھی جہاز پر لے جانے پر پابندی ہے۔ایئرپورٹ پر سکیورٹی حکام نے خاتون کی پستول والی ہیل اور گولیوں کی شکل والے ہارکو اپنے پاس رکھ لیا جس کے بعد خاتون کو اپنے اس سامان کے بغیرہی جہاز میں سوار ہونا پڑا۔