بھارت کا یو ایس کمیشن کے تین ارکان کو ویزے جاری کرنے سے انکار،مذہبی آزادی کا جائزہ لینے کے لیے کمیشن کے تین رکنی وفد نے بھارت کے دورے کے دوران سرکاری اہلکاروں ، مذہبی رہنماوٴں اور سماجی کارکنوں سے ملنا تھا

ہفتہ 5 مارچ 2016 08:26

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5مارچ۔2016ء) انسانی حقوق کی پامالی کے مرتکب بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر سامنے آیا ہے ، بھارت نے اقلیتوں پر مظالم کیخلاف بولنے پر امریکا کے مذہبی کمیشن کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

مذہبی آزادی کا جائزہ لینے کے لیے قائم یو ایس کمیشن کے تین ارکان کو بھارتی سرکار نے ویزہ جاری کرنے سے انکار کر دیا ، کمیشن کے تین ارکان نے ایک ہفتے کے دورے کے دوران سرکاری اہلکاروں ، مذہبی رہنماوٴں اور سماجی کارکنوں سے ملنا تھا۔ کمیشن کے سربراہ روبرٹ جارج کا کہنا ہے کہ جمہوری ملک ہونے کے ناطے بھارت کو ویزے جاری کرنا چاہیے تھے ، فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :