وزیرا عظم نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری دیدی

ہفتہ 5 مارچ 2016 09:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کو اقبال ظفر جھگڑا کی جگہ پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز وزیراعظم نواز شریف نے سینٹ میں نئے پارلیمانی لیڈر کیلئے مسلم لیگ نواز کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کو اقبال ظفر جھگڑا کی جگہ مقرر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے ۔ واضح رہے کہ اقبال ظفر جھگڑا نے گورنر خیبر پختونخوا تعینات کئے جانے کے بعد سینیٹر اور سینٹ میں پارلیمانی لیڈر کا عہدہ چھوڑ دیا تھا