نیب نے پاکستان اسٹیل کے سابق چیئرمین معین آفتاب شیخ کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا، بھارت سے لوہا خرید کر پاکستان اسٹیل کو 18 کروڑ 81 لاکھ کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد

ہفتہ 5 مارچ 2016 09:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5مارچ۔2016ء)نیب نے پاکستان ا سٹیل کے سابق چیئرمین معین آفتاب شیخ اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا،ملزمان پر بھارت سے لوہا خرید کر پاکستان اسٹیل کو 18 کروڑ 81 لاکھ کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے پاکستان اسٹیل کے سابق چیئرمین معین آفتاب شیخ اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔ ریفرنس میں پاکستان اسٹیل کے سابق ڈائریکَٹر کمرشل ثمین اصغر کو شریک ملزم بنایا گیا ہے۔ 2008-09 میں بھارتی کمپنی سے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن کچا لوہا خریدنے کے معاہدے پر پاکستان ا سٹیل کو 18 کروڑ اور 81 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔