پی سی بی نے پاسپورٹ مانگا ہے:احمد شہزاد کی تصدیق،کسی کو ایک دو بری پرفارمنس کے بعد برا کہنا درست نہیں، درخواست ہے ورلڈ کپ سے قبل ٹیم اور مینجمنٹ کو سپورٹ کیا جائے ، پریس کانفرنس

جمعہ 4 مارچ 2016 08:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 4مارچ۔2016ء) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو تین روز قبل ان سے پاسپورٹ طلب کیا ہے، کسی کو ایک دو بری پرفارمنس کے بعد برا کہنا درست نہیں ہے ، میری سب سے درخواست ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم اور مینجمنٹ کو سپورٹ کریں ۔

(جاری ہے)

اسلام آبا د میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 24سالہ اوپننگ بلے باز کاکہنا تھا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اسے بھول کر آگے بڑھنا ہوگا،ورلڈ ٹی ٹونٹی سر پر ہے جس کے لیے کپتان اورکھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ کو سپورٹ کرنا چاہیئے۔

ایک سوال پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ کرکٹ بورڈ نے 2رو ز پہلے ان سے پاسپورٹ مانگا تھا ،انہیں علم نہیں کہ یہ خبر میڈیا تک کیسے پہنچ گئی۔ ہمیشہ کوشش کی ہے کہ کوئی چیز بری نہ کروں جس سے ملک کی بدنامی ہوئی میری درخواست ہے ورلڈ کپ سے قبل ٹیم اور مینجمنٹ کو سپورٹ کریں اگر نہ کیا گیا تو اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک دو بری پرفارمنس سے کسی کو برا نہیں کہنا چاہیے جو ہوگیا وہ ماضی بن گیا اس کو بھلا دینا چاہیے ۔