بنگلہ دیش کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست، آفریدی، عامر اور سمیع سمیت کئی کھلاڑی ” غائب“ ہو گئے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا ، ٹیم مینجمنٹ سخت پریشان

جمعہ 4 مارچ 2016 08:44

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 4مارچ۔2016ء) ایشیاء کپ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد کپتان شاہد آفریدی، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد عامر اور محمد سمیع ”غائب“ ہو گئے جس پر ٹیم مینجمنٹ سخت پریشان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ایشیاء کپ کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے تاہم اس کا سری لنکا کے خلاف ایک میچ باقی ہے جس کیلئے ٹریننگ سیشن شروع کر دیا گیا ہے تاہم شاہد آفریدی نے اس میں شریک نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے ٹریننگ سیشن میں عدم شرکت سے متعلق ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کپتان شاہد خان آفریدی کیساتھ ساتھ محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد عامر اور محمد سمیع بھی ٹریننگ سیشن سے ”غائب“ ہیں جس کے باعث ٹیم مینجمنٹ سخت پریشانی سے دوچار ہے۔ذرائع کے مطابق ان کھلاڑیوں کی ٹریننگ سیشن میں عدم شرکت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے لیکن قوی امکان ہے کہ شاہد خان آفریدی اپنی بری پرفارمنس اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ٹریننگ سیشن میں بھی نہیں آئے۔

متعلقہ عنوان :